گوادر ( مانیٹرنگ ڈیسک ) گوادر جبری لاپتہ حسرت برکت کی عدم بازیابی کے خلاف لواحقین کا دھرنا، روڈ بند کردیا گیا
والدہ نے کہاکہ جب تک بیٹے کو بازیابی نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رہے گی –
آپ کو علم ہے رواں مہینے 20 تاریخ کو بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے تحصیل جیونی کے علاقے پانوان سے پاکستانی خفیہ اداروں نے حسرت برکت کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا تھا۔جو تاحال لاپتہ ہے ۔
لواحقین نے کہاکہ انہیں پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے ، اسے بحفاظت منظر عام پر لایا جائے ۔