حب ڈاکووں کی لوٹ مار مزاحمت پر رکشہ ڈرائیور ھلاک ،چمن کسٹم انسپکٹر گیس لیکیج کی وجہ سے ھلاک

 

حب( مانیٹرنگ ڈیسک) حب شہر کے قریب دارو ہوٹل کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیور کو قتل کردیا ملزمان فرار ہو نے میںکامیاب نعش حب اسپتال منتقل ،ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی مقتول حب کے علاقہ جام کالونی مشکے پاڑہ کے رہائشی تھا ،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ بدھ اور جمعرات کے درمیانی شب عدالت روڈ سے پسنجر بن کر رکشہ میں سوار ہونے والے نامعلوم مسلح افراد نے دارو ہوٹل کے قریب رکشہ ڈرائیور کو لوٹنے کی کوشش کی تاہم مزاحمت کرنے پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 35سالہ اظہار ولد پیر بخش نامی رکشہ ڈرائیور کو قتل کر کے بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایدھی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش حب اسپتال منتقل کردی اور ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی مقتول حب کے علاقہ جام کالونی مشکے پاڑہ کا رہائشی تھا جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش شروع کردی واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں بھوانی اور دارو ہوٹل کے قریب 4سے زائد افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا حب شہر اور ملحقہ علاقوں میں قتل وغارت گری کے بڑھتے واقعات نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔



ادھر چمن کسٹم انسپکٹر منصوراحمد کسٹم ہاؤس چمن میں رہائشی کالونی میں واقع اپنے کمرے میں گیس لیکیج کی وجہ سے دم توڑ گئے،نعش  سول ہسپتال چمن منتقل کردیا گیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post