حب جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلے دی گئی مہلت ختم شاہراہ دوبارہ بلاک



حب ( مانیٹرنگ ڈیسک )حب میں بھوانی کے مقام پر شال کراچی مرکزی شاہراہ احتجاج کے پیش نظر ایک مرتبہ پھربلاک ہوگیا ۔ لاپتہ افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہم نے  پچھلی دفعہ مزاکرات دوران انتظامیہ کو  20 دن  کی مہلت دی تھی مگر مہلت گزرجانے کے باوجود ہمارے پیارے بازیاب نہیں کیے گئے ہیں۔ 

انھوں نے کہاکہ جب تک ہمارے بھائیوں کو باحفاظت بازیاب نہیں کیا جاتا کراچی تا  گوادر شال  روڈ کو غیر معینہ مدت تک  کیلے بند رکھا جائے گا۔روڈ بند ہونے کی وجہ سے روڈ کے دونوں اطراف مسافر اور ٹرانسپورٹرز کی گاڑیاں پھنس گئیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post