حب ڈسٹرکٹ کاؤنسل چیئرمین کا امیدوار پولیس ہاتھوں اغوا

 

حب( مانیٹرنگ ڈیسک ) حب ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین حب کے امیدوار  فیض محمد زہری کو کراچی کے شاہ لطیف تھانہ کی حدود میں گھر سے اغوا کیا گیا ۔

مغوی فیض محمد زہری کے بیٹے مزمل نے تھانہ شاہ لطیف میں درخواست دائر کردی ہے کہ میرے والد کو پولیس وردی میں لوگوں نے اغوا کیا ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ میرے والد بھوتانی گروپ کے امیدوار ہیں۔ والد کی مخالفت میں پی پی اور دیگر جماعتوں کے امیدوار ہیں ۔

ذرائع کے مطابق فیض محمد زہری کے گھر کے باہر کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئے ہیں ،جن میں پولیس موبائل اور سول گاڑیوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کی درخواست ملنے پر جگہ کا معائنہ کیا گیا ہے اور  واقع کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post