کوئٹہ ( پریس ریلیز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کیچ اور خاران میں عسکری تعمیراتی کمپنی (ایف ڈبلیو او) پر دو مختلف مقامات پر حملے میں نشانہ بناکر جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
انھوں نے کہاہے کہ تین فروری دن کے ایک بجے سرمچاروں نے ھوشاپ پرکوٹگ میں سی پیک لنک روڈ پر کام کرنے والے عسکری تعمیراتی کمپنی (ایف ڈبلیو او) کے چار اہلکاروں کو حملے میں نشانہ بنایا، جس سے ایک اہلکار ہلاک تین زخمی ہوئے۔
ترجمان نے کہاہے کہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے تین فروری بروز سوموار شام سات بجے خاران کے علاقے سرگُردان کے قریب سی پیک لنک روڈ کے تعمیراتی کمپنی کے سائٹ پر حملہ کرکے تمام مشینریز کو نزر آتش کرکے ناکارہ بنا دیا۔
انھوں نے کہاہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ دونوں حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور سرزمین کی آزادی تک قابض دشمن اور اس کے تمام سامراجی منصوبوں کو نشانہ بناتی رہے گی ۔