خضدار سانحہ رخشان اور مکران میں بھی ہڑتال ،کرخ کے مقام پر سی پیک شاہراہ بلاک

 


خضدار ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خاتون کے مبینہ اغواء کا معاملہ،مکران ،رخشان ،ساراوان ،جھلاوان میں احتجاجوں کا سلسلہ جاری ،وکلاء کا بلوچستان بھر میں عدالتوں سے بائیکاٹ ۔

خضدار کے مقام پر کراچی سندھ شاہراہ تیسرے روز بھی بلاک کردیا گیا ہے ۔
خضدارواقعہ کے خلاف مکران اور رخشان  ڈویژن میں بھی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔
سندھ بلوچستان کو ملانے والی گوادر رتوڈیرو  سی پیک شاہراہ
کو کرخ بلوچ ہوٹل کے مقام سے عوام نے احتجاجاً ہرقسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے۔

دوسری جانب  بلوچستان بار کونسل نے بلوچستان کی تمام عدالتوں کی کاروائی سے بائیکاٹ جاری رکھا ہواہے ۔اور مطالبہ کیاہے کہ لڑکی کو بازیاب کرکے ڈیتھ اسکوائڈ کارندوں کی سرپرستی ریاستی ادارے چھوڑ دیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post