بولان میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی فورسز اور مسلح افراد درمیان جھڑپ 2 افراد ھلاک چار زخمی۔

 

بولان ( ویب ڈیسک ) بولان میں مسلح افراد کی بڑی تعداد میں نکل کر مختلف شاہراہ پر ناکہ بندی ، ایف سی اور مسلح افراد کے درمیان شدید جھڑپ دوران  فورسز کے بکتر بند گاڑی بھی شدید حملے کی زد میں آنے کی اطلاعات ہیں ۔

بتایا جارہاے کہ بولان میں جھڑپ دوران فائرنگ کے زد میں آکر دو افراد ھلاک متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

ھلاک ہونے والوں کی شناخت غلام فاروق کرد اور نبی داد ولد محمد کریم قبیلہ  شیخ حسینی سکنہ کیچی بیگ سریاب شال جبکہ زخمی ہونے والے افراد کی شناخت سفی اللہ ولد حاجی حبیب اللہ شاہوانی سکنہ کیچی بیگ سریاب شال، امان اللہ ولد محمد عالم  شاہوانی شال  غللا رسول ولد عبدالنبی قبیلہ خلیفہ سید سکنہ شال اور امین اللہ ولد عبدالقادر  شاہوانی سکنہ مستونگ  سے ہواہے ۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے ھلاک اور زخمی ہونے والے افراد فورسز کے گولیوں کا نشانہ بنے تھے ۔

ذرائع کا کہنا ہے ناکہ بندی کے دوران مسلح افراد نے پی پی پی کے ایم پی اے لیاقت لہڑی کا محاصرہ کرکے ان کے محافظوں کا اسلحہ چھین لیا اور انھیں محافظوں سمیت چھوڑ دیا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post