ژوب ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو ملانے والی زیر تعمیر ژوب میر علی خیل ٹانک روڈ کے سیکشن ٹو پر واقع ایک تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کرکے کیمپ سے ٹھیکیدار سمیت تین افراد کو اغواء کر لیا ۔
واقعہ ژوب شہر سے تقریباً 70 کلومیٹر دور بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی سرحد کے قریب علاقے کچھ مینا میں پیش آیا، مقامی پولیس کے مطابق اغوا کیے گئے افراد کا تعلق ژوب کے علاقے کلی خوژکزئی سے ہے۔
فورسز اغواکاروں کے تلاش میں مصروف ہیں۔