بلوچ نسل کشی یادگاری دن ،راجی مچی کی تیاریاں جاری، حب میں مسلح شخص گرفتار

 


چاغی ،حب ( مانیٹرنگ ڈیسک،نامہ نگاران ) بلوچ یکجتی کمیٹی کے زیر اہتمام 25 جنوری کو دالبندین میں بلوچ نسل کشی یادگاری دن کی مناسبت سے تیاریاں جاری ہیں۔
آج بلوچ یکجتی کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر صبیحہ بلوچ ڈسٹرکٹ چاغی کے دورے پر پہنچ گئیں، چارسر اور چہتر میں شاندار استقبال اور ہار پہنایا گیا۔
اس موقع پر چہتر استقبالیہ اور چارسر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صبیحہ بلوچ نے کہا کہ آج بلوچوں کی اسی اتحاد اور یکجتی نے ریاست کو پریشان کردیا ہے، ہمارے ہاتھوں میں نہ بندوق ہے اور نہ کچھ مگر ہماری یکجہتی سے یہ حواس باختگی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا حکمرانوں کو بلوچستان و بلوچ قوم سے کوئی ہمدردی نہیں بلکہ انہیں صرف اور صرف ہمارے وسائل کی لوٹ مار سے محبت ہے آج ہمارے متحد ہونے کا وقت ہے، دشمن قوتوں کو بے شک ہماری یہ یکجہتی راس نہیں آتی مگر 25 جنوری کو ہم اپنے گھروں سے نکل کر دالبندین میں ہونے والے جلسے میں ایک قوت کے طور پر شرکت کرکے یہ ثابت کردیں کہ بلوچ قوم کو دنیا کی کوئی طاقت متحد ہونے سے روک نہیں سکتی جلسے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ادھع حب میں بلوچ یکجہتی کمیٹی (لسبیلہ ریجن) کی جانب سے آج آگاہی مہم کا پہلا ریلی و انفارمیشنل ڈیسک حب بلوچستان میں منعقد کیا گیا۔ شرکاء سے سمی دین بلوچ، ماہ زیب بلوچ و سیماء بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے ان کو 25 جنوری کے راجی مچی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے اور شرکت کرنے کی اپیل کی ۔

اس موقع پر ریاست کی جانب سے ان کا بدنام زمانہ پالیسی ناکام۔ ریاست کی جانب سے بھیجا گیا ان کا کارندہ جو کہ رپورٹنگ کر رہا تھا اور جس کے پاس سے پستول اور گولیاں بر آمد ہوئی۔ اس شخص مکمل پلان تھا کہ وہ کسی طرح موقع پاکر شوٹ کرے لیکن دوستوں نے اس کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اس سے سے مذکورہ بالا چیزیں برآمد ہوئیں۔ قومی اجتماع کے لئے قومی سلامتی کے لئے اس وقت مختلف مقامات پر آگاہی مہم جاری و ساری ہے۔ ہم ریاست کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی اس طرح کی شیطانیوں سے باز آئے اور ہوش کے ناخن لے۔ اسی طرح ہم ان تمام لوگوں کو بھی بتانا چاہتے ہیں جنہوں نے چند روپوں کے عوض خود کو بھیچ دیا ہے اور اس طرح کے کرتوت میں شریک دار ہیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ان کا شانہ بشانہ ہوکر کھڑے رہنا ہی ہمارے اس قومی اجتماع کی ضمانت ہے۔ اس سلسلے میں مختلف مقامات پر آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں کل بتاریخ 18 جنوری 2025 کو میراں ناکہ لیاری کے مقام سے ایک آگاہی ریلی و انفارمیشنل ڈیسک کا انعقاد کیا جائے گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post