سبی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سبی کے علاقے لہڑی گھوڑی کے مقام پر پاکستانی فورسز نے علاقے کا گیراؤ کرکے گھروں پر چھاپہ مارا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق اس دوران فورسز گھروں کے سامان اور مال مویشی و موٹر سائیکل اپنے ساتھ لے گئے تاہم کسی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے پہاڑی آبادیوں سے کئی مرتبہ مقامی لوگ شکایت کرچکے ہیں کہ پاکستانی فورسز مختلف اوقات میں سرچ آپریشن کے دوران انکے مال مویشی اور قیمتی سامان اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔