بلوچ قوم کو اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کرکے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے نمٹنا ہوگا۔ ماما قدیر بلوچ



کوئٹہ ( پریس ریلیز ) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ( وی بی ایم پی ) کے زیر اہتمام بلوچستان کے مرکزی شہر شال میں پریس کلب کے سامنے جبری لاپتہ افراد کی بازیابی اور ماورائے عدالت قتل کیے  گئے افراد کو انصاف کی فراہمی کے لیے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5701 دن مکمل ہوگئے۔

کلات سے سیاسی و سماجی کارکنان حاجی جمعہ خان نیچاری ، دل مراد جتگ ، شاہ بیگ اور دیگر نے کیمپ آکر جبری لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔

انھوں نے کہا بلوچستان کے مخصوص حالات نے بلوچ سماج کو بیحد متاثر کیا ہے ہر گھر میں صف ماتم بچا ہوا ہے اور ہزاروں لوگوں کو پاکستانی فورسز نے گرفتاری کے بعد جبری لاپتہ رکھا ہے۔ جبری گمشدگی کا خاتمہ سماجی بے چینی میں کمی کا باعث ہوسکتا ہے ، اس عمل کو فوری طور پر روکنا چاہیے۔

ماما قدیر بلوچ نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ان حالات سے نمٹنے کے لیے بلوچ قوم کو اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا ، اتحاد کے بغیر ہم بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتے

Post a Comment

Previous Post Next Post