لیاری سے بی وائی سی کے رہنماؤں کی گرفتاری ، خواتین پر بدترین تشدد کیخلاف چاکی واڑہ میں دھرنا جاری



کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں ہفتہ کے روز بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ریلی پر پولیس کے دھاوا، بلوچ کارکنوں پر تشدد ، گرفتاریاں اور بلوچ خواتین کے دوپٹے سروں سے کھینچنے بی وائی سی کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر لالا وہاب بلوچ آمنہ بلوچ سمیت  دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کیخلاف چاکی واڑہ کے مقام پر دھرنا دے دیا ۔  

بتایا جارہاہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما سمی دین بلوچ کی قیادت میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے لیاری میں چاکیواڑہ قریب سڑک پر دھرنا دیکر بی وائی سی مرکزی رہنماؤں  کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ 

بتایا جارہاہے کہ پولیس کی مزید بھاری نفری بھی پہنچا دی گئی ہے ۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان نوک جھوک کا سلسلہ جاری ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post