کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کیچ گذشتہ رات بل نگور دشت میں قائم پاکستانی فورسز کیمپ کو مسلح افراد نے حملہ میں نشانہ بنایا ، حملے کے دوران گرد و نواح میں فائرنگ اور زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی،اس طرح شے زنگی میں بھی دھماکوں سمیت فائرنگ کی آواز رات بھر جاری رہی ، اور واقعے کے بعد کیچ میں ہیلی کاپٹر کے پہنچنے کے علاوہ فوجی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھا گیاہے ۔
علاوہ ازیں ضلع کیچ کے علاقہ گومازی میں رات گئے پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر فہد ولد رشید نامی نوجوان کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا کہ گزشتہ رات پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر مذکورہ نوجوان کو حراست میں لیا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے۔
دوسری جانب علاقائی ذرائع کے مطابق علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی جاری ہیں۔