کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک )تربت میں مسلح افراد نے پرانا چونگی پولیس ناکہ نمبر 15 پر حملہ کرکے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا اور ان سے سرکاری اسلحہ سمیت واکی ٹاکی سیٹ اور دیگر سرکاری سامان چھین لیے۔
سرکاری زرائع کے مطابق مسلح حملہ آور موٹرسائیکلوں پر سوار تھے اور کارروائی کے بعد جنگل کی طرف بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
اس واقعہ کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔
دوسری جانب کیچ میں پاکستانی فورسز کو گزشتہ روز دو مختلف مقامات پر نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فورسز کو ضلع کیچ کے نواحی علاقے زامران کے مقام پر نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے کہنا کہ کل بارہ بجے اور شام کے وقت فورسز کو نشانہ بنایا گیا ۔
پہلا حملہ زامران کے علاقے چُر مبارک کے مقام پر قائم چوکی پر کیا گیا جبکہ دوسرا حملہ پگنزان کے مقام پر قائم فورسز کے چوکی پر کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ان حملوں میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے ۔
مزکورہ علاقوں میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہیں۔