کیچ ،سبی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو جبری لاپتہ کردیا جبکہ ایک نوجوان شدید تشدد کے بعد بازیاب ہوگیا ہے ۔
تفصیلات کے ارشاد احمد نامی نوجوان کو افتخار میڈیکل تربت سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کیا ہے۔
دوسرے لاپتہ نوجوان کی شناخت 17 سالہ نواز نادل کے نام سے ہوا ہے، اور بی آر سی کالج میں آٹھویں جماعت کا طالب علم ہے جنہیں پاکستانی فورسز نے گمشاد ہوٹل سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
علاوہ ازیں شاہ زیب ولد اللہ داد جس کو رواں ماہ سات تاریخ کو پاکستانی فورسز نے گھر سے جبری لاپتہ کیا تھا آج بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے ۔ تاہم شدید تشدد سے اسکی حالت غیر بتائی جاتی ہے۔
دریں اثناء پاکستانی فورسز نےسبی بولان مسافر خانہ سے تقریبا رات نو بجے 19 نومبر 2024 کو
گل حسن صابر ولد کھٹا خان نامی نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیاتھا۔
لواحقین نے نوجوان کی جبری گمشدگی کی تصدیق آج کی ہے اور کہاہے کہ ناگزیر وجوہات کی بناپر ہم نے خبر جاری کرنے میں دیر کردی ہے ۔