چمن(مانیٹر نگ ڈیسک) چمن ریلوے سٹیشن روڈ پر سیکیورٹی فورسز اور زہری چشمہ میں لیویز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم حملوں میں نشانہ بنایا گیا، 4 افراد زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے سٹیشن روڈ پر پاکستانی فورسز کی گاڑی کے گزرنے کے دوران ایک زوردار دھماکہ ہوا ۔ جس کے بعد فورسز نے علاقے کو مکمل گھیرے میں لے لیا ۔
دوسری جانب خضدار تحصیل زہری سے اطلاعات ہیں کہ زہری چشمہ میں لیویز فورس کی گاڑی کو ریموٹ بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے ۔
تاہم نقصانات بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں۔