ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ، پاکستانی فورسز کے ہاتھوں طالب علم سمیت 3 نوجوان جبری لاپتہ

 


ڈیرہ بگٹی، شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی اور شال سے مزید طالب علم سمیت 3  افراد کو پاکستانی فورسز نے لاپتہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق دو دن قبل ایف سی نے سوئی شہر سے دو نوجوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ۔ جن کی شناخت اشریف ولد بھورا خان بگٹی اور پتو خان ولد سراج بگٹی کے ناموں سے ہوا ہے ۔ لاپتہ کیے جانے والوں دونوں نوجوانوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔

اس طرح  شال سے پاکستانی فورسز نے ایک بلوچ طالب علم  ولی محمد ولد دالی اکبر سکنہ قلات خزینہ کے نام سے ہوا ہے۔



ذرائع کے مطابق فورسز نے مذکورہ نوجوان کو شال جناح روڈ سے ماورائے عدالت حراست میں لیا تھا ،جس کے بعد سے اب تک اس کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post