تربت ( مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت بھمن میں گزشتہ روز فورسز بس پر ہونے والے دھماکے میں ھلاک ہونے والے تین افراد کی شناخت دشت کپکپار کے رہنے والے عبدل ،نور خان اور عبدالوہاب ولد محمد عظیم سکنہ دشتی بازار سے ہواہے ۔
بتایا جارہاہے کہ تربت بم دھماکہ میں ھلاک ہونے والے عبدل اور نورخان دونوں اپنے تیل بردار گاڑی میں دھماکہ کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے کہ دھماکے کی زد میں آگئے. جبکہ عبدالوہاب کی نماز جنازہ آج دن 3بجے دشتی بازار قبرستان میں ادا کی جائیگی۔