کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ضلع گوادر تربت کے درمیانی علاقے دشت میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق آج صبح مسلح افراد نے دشت زرین بگ میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ قافلے کے ساتھ مذکورہ علاقے میں گشت کر رہے تھے۔
بتایا جا رہا ہے کہ دھماکے کے بعد مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں دو اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک اہلکاروں میں نائب صوبیدار زمان اور لانس نائیک عمر ظہور جبکہ زخمیوں میں نائیک نعیم، سپاہی جاوید، امین اور وحید شامل ہیں۔
تاہم ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔