کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے اٹھارہ دسمبر بروز بدھ بوقت شام چار بجے حمزہی تمپ میں قائم قابض پاکستانی چوکی کو جدید و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
انھوں نے مزید کہا ہے کہ قابض فوج طاقت کے زعم مبتلا ہو کر اپنے ایجنسیوں کے ہمراہ عام عوام کو نشانہ بنا کر جبری گمشدگی کا نشانہ بناتی ہے، عام آبادیوں پر دھاوا بول کر عوام کے مسکن کو نذر آتش کرتی ہے لیکن جب وطن کے حقیقی فرزند ان کے کیمپوں اور چوکیوں میں ان پر حملہ آور ہوتی ہے تو دشمن فوج کے پاس بھاگنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچتا۔
انہوں نے آخر میں کہا ہے کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک قابض فورسز کو نشانہ بناتی رہیں گے۔