کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کیچ کے علاقے دازن تمپ سے ظریف عمر کی میت کو تربت لے جانے والے انکے ورثاء نے انکی میت کو فورسز کی مسلسل دباؤ کی وجہ سے خوف کا شکار ہوکر دفنانے کا فیصلہ کرکے شام کو تدفین کردی۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے واقعے کے خلاف ڈی بلوچ دھرنا ختم کرکے کل لواحقین کے ساتھ آئندہ کے لائحۂ عمل طے کرنے کے لئے پریس کانفرنس کا اعلان کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق بی وائی سی نے کہا ہیکہ مقتول کے ورثاء کو ڈریا دھمکایا گیا ہے اس لئے وہ انکی تدفین کرنے پر لاچار ہیں۔ مگر بی وائی سی اس ماورائے عدالت قتل کے خلاف شدید احتجاج کرے گی۔