قلعہ عبداللہ لیویز کی تفتیشی آفیسر بم دھماکہ میں ایک اہلکار سمیت زخمی

 


قلعہ عبداللہ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں نادرا آفس کے سامنے لیویز فورس کے تفتیشی افسر کی گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جس میں وہ ایک اہلکار سمیت زخمی ہوگئے ۔

تفتیشی افسر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا ہے جب وہ  دفتر سے نکل کر گھر جارہے تھے۔ تفتیشی افسر سمیت دو لیویز اہلکار گاڑی میں سوار تھے۔

ڈی پی او شاہد جمیل بازئی کا کہنا ہے کہ دھماکا نادرا دفتر کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں ہوا۔ دھماکے میں لیویز افسر اور گن مین معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post