خضدار ( پریس ریلیز ) عوامی حلقوں نے جاری بیان میں کہاہے کہ بلوچستان ضلع خضدار تحصیل کرخ کے علاقے میں طلبہ کی تعلیم و تحقیق کے لیے ایک لائبریری قائم کی گئی ہے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ لائبریری میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ نہ بجلی کا نظام موجود ہے، نہ پانی کی سہولت، اور نہ ہی صفائی کا مناسب انتظام موجود ہے۔
انھوں نے کہاہے کہ یہ حالت ان طلبہ کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے جو علم کی جستجو کے لیے اس لائبریری کا رخ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ حکومت اور متعلقہ افسران کی جانب سے عدم توجہی کا مظہر ہے۔
اہل علاقہ اور طلبہ نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ افسران سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیں اور لائبریری میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ یہ منصوبہ طلبہ کے لیے واقعی فائدہ مند ثابت ہو۔
انھوں نے کہاہے کہ یہ لائبریری نوجوان نسل کے مستقبل کے لیے اہم ہے، اور اس پر فوری توجہ دینا متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے