کیچ میں پہہ جام شٹرڈاؤن اور حب میں بلوچ نسل کشی جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی دھرنے جاری ییں ،ریلی نکالی جائے گی، عوام سے شرکت کی اپیل کرتے ہیں ۔بی وائی سی

 


کیچ ،حب ( ویب ڈیسک ،مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان کے اعلامیہ کے مطابق
احتجاج کو وسیع کرتے ہوئے کل بروز پیر تربت میں پہیہ  جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دیتے ہیں، اور اپنے قوم سے درخواست کرتے ہے اس احتجاج کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ترجمان نے دوسری جاری بیان میں کہاہے کہ جبری گمشدہ زبیر بلوچ کی گمشدگی کے خلاف کل بروز پیر سہ پہر 2:30 بجے دھرنا گاہ سے ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

انھوں نے کہاہے کہ اس وقت حب کے شہر میں شاہ پمپ کے مقام پر دھرنا جاری ہے، ہم قریب و نزدیکی علاقوں کے رہائشی بلوچ قوم سمیت ہر انسانیت کا درد رکھنے والے افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ٹھٹھرتی سردی میں غمزدہ خاندانوان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنا انسانی و قومی فریضہ ادا کریں۔
ترجمان نے کہاہے کہ کل دھرنا گاہ واقع شاہ پمپ حب چوکی  سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس میں آپ سب سے عرض التماس ہے کہ شریک ہوکر اپنا فرض ادا کریں۔

دوسری جانب بی وائی سی  کے بزرگ  رہنما صبغت اللہ شاہ جی نے جاری بیان میں عوام سے  اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ بی وائی سی کیچ زون کی جانب سے شہید فدا چوک پر جاری  دھرنے میں ،  شہید ظریف عمر و شهید نوید حمید کی اہلخانہ دھرنے میں موجود انصاف کے منتظر ہیں،

انھوں نے کہاہے کہ جاری دھرنوں میں شرکت کرکے ثبوت دیں کہ بلوچی غیرت زنده ہے، دشمن کو دکھائیں کہ قوم متحد ہے، ہماری کامیابی ہی قومی اتحاد ہے وگرنہ زند بے معنی انت

شاہ جی نے کہاہے کہ تمھاری ماؤں، بہنون بھائیوں اور بزرگوں کی آنکھیں تمھیں دیکھ رہی ہیں، اپنی باری کا انتظار مت کریں، قوم کا ہر لاپتہ فرد ہمارا اپنا ہی خون ہے۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post