قلات (مانیٹرنگڈیسک) بلوچستان ضعل قلات سے تعلق رکھنے والا
عبدالعلیم ولد غلام محمد سکنہ خزینہ قلات نامی ایک بلوچ فرزند ایف سی اور سی ٹی ڈی کی حراست کے بعد لوکل پولیس کی تحویل میں شہید ہوگیا۔
بتایا جارہاہے کہ مذکورہ شخص کو چند ماہ قبل علاقے سے قابض ایف سی نے اغواء کرکے بعد میں سی ٹی ڈی کے حوالے کیا تھا۔ بعدازاں سی ٹی ڈی نے اسے پولیس کے حوالے کیا جہاں پولیس کی تحویل میں چند روز قبل وہ مبینہ طور پر وفات پا گئے۔
ذرائع کے مطابق قابض فورسز نے دوران گمشدگی عبدالعلیم کو شدید جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
آپ کو علم ہے گذشتہ جمعہ کی شب پاکستانی فورسز نے کیچ میں ظریف عمر نامی شخص کو حراست میں لیکر قتل کردیا تھا اس طر ح جبری لاپتہ افراد کو فورسز ، سی ٹی ڈی کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں شہید کرواتے ہیں یا پھر نیم مردہ حالت میں چھوڑ دیتے ہیں یا پھر پولیس کے حوالے کرکے جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر سالوں قید میں رکھتے ہیں۔