شال حجام کی دکان پر دستی بم حملہ ،دیگر واقعات 3 افراد ھلاک

 


کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے مرکزی شہر شال کسٹم کے نزدیک  کراچی روڈ پر واقع حجام کے دکان پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا،واقع کے بعد فورسز نے علاقہ کو گھیر لیا ، تاہم نقصانات بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں۔

علاوہ ازیں  ضلع کیچ کے علاقہ کلاتک سے   نصیر احمد نامی شخص کی پرانی نعش ملی ہے ۔
زرائع کے مطابق وہ کچھ دن پہلے لاپتہ ہوئے تھے جبکہ آج انکی لاش ملی ہے۔

دریں اثناء  کوئٹہ کلی بڑو میں گیس کی وجہ سے دم گھٹنےسے مرحوم کونسلر محمد حنیف لانگو کے بھائی پرویز لانگو اور اس کا بیٹا نیاز محمد لانگو  ھلاک ہوگئے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post