کیچ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان لاپتہ ،ایک شخص قتل ،وڈھ 2 افراد ھلاک

 


کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع کیچ مند کے سرحدی کے علاقے ردیگ سے پاکستانی فورسز نے  عادل ولد غلام سکنہ مند، بلوچ آباد  نامی نوجوان کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق عادل گذشتہ روز سرحدی علاقے میں مزدوری کی غرض جارہا تھا کہ انہیں پاکستانی فورسز نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کیا جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

علاوہ ازیں کیچ کے علاقے مند کہنک میں نامعلوم مسلح افراد نے مسلم ولد نزیر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے، مذکورہ شخص کا تعلق ماضی میں مسلح تنظیم سے تھا بعد ازاں  پاکستانی فورسز کے سامنے ہتھیار پھینک دیاتھا۔

دریں اثناء ضلع خضدار تحصیل  وڈھ بازار میں گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سےعابد نامی نوجوان سمیت  2 افراد ھلاک ہوگئے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post