قلات ہربوئی فورسز پر دوسرا دھماکہ ،ہیلی کاپٹر پہنچ گئے ،تربت میں زوردار دھماکہ



قلات ،تربت ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قلات کے علاقہ ہربوئی میں فورسز پر ہونے والے بم حملے میں ھلاک اور زخمیوں کو اٹھانے کیلے آنے والی فورسز کی گاڑی کو  بم دھماکہ میں نشانہ بنایا گیا ۔ ھلاکتوں کا خدشہ ۔

تفصیلات کے مطابق  آج صبح قلات ہربوئی میں فورسز کی خالی چوکی میں  دھماکہ خیر مواد نصب کیا گیا تھا جب فورسز اہلکار مذکورہ چوکی میں داخل ہوئے  تو زوردار دھماکا ہوا۔

واقع کے بعد  فوجی ٹرک کے ذریعے ھلاک اور زخمیوں کو  منتقل کیا جارہاتھا کہ  دھماکہ ہوا ۔ 

 آخری اطلاع تک  علاقے میں اب سے کچھ دیر پہلے ہیلی کاپٹروں کی بھی آواز سنی گئی ہے۔

علاوہ ازیں کیچ کے مرکزی شہر تربت میں زوردار دھماکہ اور فائرنگ کی اطلاعات ہیں تاہم جگہ کا تعین نہیں ہوسکاہے  ۔

 


Post a Comment

Previous Post Next Post