زیارت مسلح افراد کی ناکہ بندی ، میجر سمیت چار اہلکار وں کو بارودی سرنگ دھماکے اور فائرنگ میں اڑادیا،زامران چوکی پر حملہ



زیارت (مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان ضلع زیارت منگی ڈیم کے مقام پر رات گئے  مرکزی شاہراہ پر مسلح افراد نے ناکہ بندی  کرکے مسافروں کی چیکنگ  شروع کردی اس موقع پر دو مسافروں کی کوائف چیکنگ دوران  پنجاب کے رہائشی فورسز خفیہ اداروں  کے 2 اہلکاروں کو پکڑ کر لے گئے بعد ازاں انھیں قتل کردیا ۔ واقع کی اطلاع ملنے پر صبح مزکورہ مقام پر پہنچنے والی فوجی بکتربند گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے میں اڑایادیاگیا جس کے نتیجے میں حسیب نامی میجر  اور  نور احمد سکنہ بارکھان نامی حوالدار ھلاک جبکہ  نائک حفیظ ،نائک عثمان اور لانس نائک نزاکت نامی اہلکار زخمی ہوگئے ۔ بکتر بند گاڑی حملے میں مکمل تباہ ہوگئی۔ 

حکام نے  فوجی اہلکاروں کی ھلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی گاڑی پر دھماکے میں میجر حسیب اور حوالدار نور محمد ہلاک ہوگئے ہیں۔



علاوہ ازیں ضلع کیچ کے علاقہ کنڈکاپران زامران میں وقع  پاکستانی فورسز کی چوکی پر رات گئے مسلح افراد نے راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچاکر فرار ہوگئے ہیں ۔

تاہم حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post