شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے میڈیا کو مختصر بیان دیتے ہوئے دو روزہ صباء فیسٹیول صباہ لٹریری فیسٹول کیچ کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ 30 نومبر اور یکم دسمبر کو تُربَت عطاشاد ڈگری کالج میں منعقد کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا ہے کہ صباء لٹریری فیسٹیول تنظیم کا میگا پروگرام ہے جو کہ پچھلے سالوں سے بلوچستان کے مختلف شہروں میں منعقد کیا جارہا ہے جس میں بلوچ سیاست، ادب، تاریخ، شہید صباہ دشتیاری کی زندگی سمیت دیگر کئی موضوعات پر سیگمنٹ شامل ہیں۔ اسی طرح صباء لٹریری فیسٹیول کیچ 30 نومبر سے یکم دسمبر تک عطاشاد ڈگری کالج میں منعقد ہوگا جہاں مخلتف موضوعات پر گفتگو ہوگی جن میں مخلتف تاریخ دان، لکھاری، سیاسی کارکن سمیت دیگر شخصیات شرکت کریں گے۔