کوئٹہ بروری روڈ کالج کی طالبہ کے حوالےسے ٹراما سینٹر کے ڈاکٹر کا بیان آئی ایس پی آر کی ترجمانی ہے ، عوامی حلقوں کی مذمت

 


کوئٹہ بروری کالج میں طالبہ کی خودکشی کشی کی کوشش میں زخمی ہونے کی خبر کو  بالکنی سے گرکر شدید زخمی ہونا قرار دینا ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹرامہ سینٹر ڈاکٹر آمنہ کی بیان کی مذمت کرتے ہیں عوامی حلقے ۔

انھوں نے کہاہے کہ زخمی سینکنڈ ائیر کی طالبہ کلثوم عبدالمجید کو سول ہسپتال ٹرامہ سینٹر منتقل کردیا گیا تھا ،جہاں 

طالبہ کی خودکشی کی کوشش کی خبرکو  بے بنیادقرار دینا  حیرت کی بات ہے ،ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈامہ سینٹر ڈاکٹر آمنہ کو ہسپتال کی جانب سے بحیثیت ڈاکٹر زخموں کی نوعیت بارے بتانا چاہئے کہ بچی کیلے کتنی نقصاندہ ثابت ہوسکتی ہیں یا انکی زندگی کو ان زخموں سے خطرہ ہے یا نہیں کے بجائے ، آئی ایس پی آر کی ترجمانی  کر کے  خبر دینا عجیب حرکت ہے ۔ 

اس حوالے سے مقامی پولیس کا کام ہے وہ تحقیق کرکے رپورٹ دین گے کہ آیا وہ خودکشی کی کوشش  تھی انھیں گرایا گیا تھا ،یا سر چکرانے اور دیگر وجوہات کی بناپر وہ گر کر زخمی ہوگئی تھی  ۔ 

انھوں نے کہاہے کہ ڈاکٹر  کی طرف سے ترجمانی والی بیان دینے سے ایک چیز واضح ہوگئی ہے کہ وہ وردی والوں کی طرف سے بٹھائی گئی ہیں جن کا مقصد اپنے کارندوں کے کالے کرتوت چھپا نا ہے ۔ جس طرح لاہور میں طالبہ کے ساتھ جنسی تشدد کرنے والے بااثر شخص کو تحفظ دینے کیلے الٹا ان لوگوں کو بدنام کرکے منگھڑت کیس بنائے گئے جو ظلم کے خلاف آواز بن کر مظلوم لڑکی کیلے  انصاف  مانگ رہے تھے ۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post