قلعہ عبداللہ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی کو ریموٹ بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں پولیس چوکی مکمل تباہ ہوگئی ہے۔جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ۔
پولیس کے مطابق رات کے وقت نالی میں بم نصب کیا گیا، جس سے چوکی تباہ ہوگئی ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ بم ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا۔