جیونی اور کراچی سے 4 افراد ￴پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ



گوادر( نامہ نگار )  بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر تحصیل جیونی سے پاکستانی فورسز نے فقیر محمد  اسکے بیٹے  داد محمد اور  ￶درجان نامی شخص کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا۔

ادھر  کراچی سے اطلاعات ہیں آج پاکستانی فورسز نے لی مارکیٹ سے رکشہ ڈرائیور صدیق احمد ولد دلمراد  سکنہ کھن گچک نامی شخص کو بھی لاپتہ کردیا ہے ۔
بتایا جارہاہے کہ وہ کافی عرصہ سے کراچی میں رکشہ چلاکر اپنا گزر بسر کرتے تھے ۔

علاوہ ازیں گوادر سے 22 نومبر کو فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ شیہک ولد اللہ بخش سکنہ کیچ دشت بلنگور بازیاب ہواہے ۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post