گوادر ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع گوادر میں فوجی میجر کے حکم پر اہلکاروں نے ماہیگیروں کی کشتی پر حملہ کردیا ایک ماہیگیر ھلاک دوسرا زخمی ہوگیا۔
بلوچ نیشنل مومنٹ کے انسانی حقوق کے ادارہ پانک کے مطابق پاکستانی کوسٹ گارڈ کے حملے میں گوادر کے علاقے جیوانی سے تعلق رکھنے والے بلوچ ماہی گیر عبدالغفار بلوچ ھلاک جبکہ عبدالصدیق نامی ماہیگیر زخمی ہواہے۔
پانک کے مطابق، یہ حملہ کوسٹ گارڈ کے میجر احمد کے حکم پر کیا گیا، جس میں ماہی گیروں کی کشتی کو کچل دیا گیا اور ان پر تشدد کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک ماہی گیر جان کی بازی ہار گیا ۔