کیچ، کوئٹہ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان فوٹو گرافر سمیت 8 افراد جبری لاپتہ

 


کیچ ،کوئٹہ ( نمائندہ خصوصی ،مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی فورسز  نے گزشتہ روز ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب ، دشت اور شال سے 8 افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقہ ہوشاب سے  ￴پاکستانی فورسز نے پانچ افراد ￴مکیش ولد  کھور، باھوٹ ولد  رحیم بخش، الطاف ولد غلام   جان،  بدل اور   نودان نامی افراد کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔

اس طرح  دشت کے علاقے شولیگ سے تعلق رکھنے والے دو افراد عبدالستار ولد خالد اور طارق ولد حاجی حمزہ کو دشت شولی سے لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں میں سے عبدالستار ایک نوجوان فوٹوگرافر ہے۔



علاقائی ذرائع کے مطابق دونوں دو دن قبل شہد کی تلاش میں نکلے تھے کہ پاکستانی فورسزنےحراست میں لے کر لاپتہ کردیا ۔

علاوہ ازیں بلوچستان کے دارالحکومت شال کلی اسماعیل سے پاکستانی فورسز نے مقبول ظفر ولد محمد نامی شخص کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post