بلوچستان مختلف اضلاع میں فائرنگ واقعات حادثات میں صحافی سمیت 5افراد ھلاک 9 زخمی

خضدار نوجوان سانپ کے ڈسنے سے ھلاک 


شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے دارالحکومت شال توبہ اچکزئی میں فائرنگ ‘ مقامی اخبار کے ایڈیٹر صلاح الدین اچکزئی ھلاک ‘ دو افراد زخمی  ہوگئے ۔

ذرئع کے مطابق توبہ اچکزئی میں ایس کے صلاح الدین اور فقیر محمد شمکزئی نامی شخص کے  درمیان صلح ہورہا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور ایس کے صلاح الدین موقع پر ھلاک  جبکہ عصمت بلال زئی اور ایک دوسرا ساتھی زخمی ہوا  واقع کی مذید تفتیش قلعہ عبداللہ لیویز کررہی ہے  ۔

اھر بلوچستان کے ضلع اوستہ محمدمیں سیاہ کاری کے الزام میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا ۔لیویزکے مطابق جھل مگسی لیویز ایریا گوٹھ دلاور مگسی میں ملزم پپو مگسی نے فائرنگ کر کے شہزاد مگسی کو شدید زخمی کیا جسے لاڑکانہ روانہ کیا گیا جو راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ھلاک ہوگیا ۔

 لیویز نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

علاوہ ازیں دالبندین مغربی بائی پر تیز رفتار موٹر سائیکل اور پک اپ گاڑی میں تصادم ہوا جس میں موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان بن یامین ولد فیض اللہ ھلاک جبکہ یوسف ولد حاجی فیض اللہ ،دودا خان ولد ولی محمد شدید زخمی ہوگئے۔

 زخمیوں کو دالبندین ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

 ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی ماڑی میں علی خان ولد ولی محمد بگٹی نے کنویں چلانگ لگا کر خودکشی کرلی ۔

ذرائع خودکشی کے محرکات بےروزگاری اور تنگ دستی بتارہے ہیں۔


مقامی لوگوں کا کہنا ہے مالی وسائل سے مالا مال ڈیرہ بگٹی کے باسی بے روزی گاری سے تنگ آکر خود کشیاں کررہے ہیں۔

 دریں اثناء خضدار میں نوجوان اپنے پالے ہوئے سانپ کے ڈسنے سے جان کی بازی ہار گئے 

تفصیلات کے مطابق تقریبا دو ماہ قبل حسنین بادینی نامی ایک لڑکے نے سانپ کے بچے کو پکڑ کر گھر میں پالتو بنا  کر پالتا رہا اور سانپ کو گھر میں دودھ پلاتے سانپ بڑا ہوتا رہا جب سانپ قدرے بڑا ہوا تو گھر کے افراد سانپ کو سانپ سمجھنے لگے اور بیٹے کو تنبیہ کی کہ سانپ کو گھر سے نکالو کیونکہ سانپ تو سانپ ہے گھر والوں کے اسرار پر لڑکے نے گزشتہ روز سانپ کو پہاڑ پر چھوڑنے لے گئے راستے میں سانپ آستین کا حقیقی سانپ بن کر نوجوان حسنین  کو ڈسا جو کہ اسکے  موت کا باعث بنی۔

نوشکی کیشنگی کے علاقے میں آر سی ڈی شاہراہ پر بوزر اور مسافر کوچ کے آپس میں ٹکرانے کے  نتیجے میں چھ افراد جہانگیر خان ولد عید محمد یار محمد زئی سکنہ خاران ۔نور محمد ولد محمد ابراہیم محمد حسنی سکنہ نیام درگئی نوشکی ۔محمد طارق ولد حاجی محمد علی مینگل سکنہ نوشکی وحید احمد ولد عبدالصمد محمد حسنی سکنہ غریب آباد بوزر ڈرائیور غلام محمد ولد غلام نبی شاہوانی سکنہ کوئٹہ تنویر احمد ولد غلام محمد شاھوانی سکنہ کوئٹہ زخمی ہوئے زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post