گوادر ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر اور تحصیل پسنی سے پاکستانی فورسز اور سرکاری حمایت یافتہ گروہ نے دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ۔
گوادر سے لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت نذیر ولد یار محمد سکنہ دشت کمبیل سے ہواہے جسے پاکستانی فورسز نے گزشتہ رات ساحلی شہر گوادر سے حراست میں لیکر بعد ازاں لاپتہ کردیا ۔
دوسری جانب گوادر کے تحصیل پسنی سے پاکستانی سرکار کی حمایت یافتہ مسلح گروہ نے فاضل ولد اسماعیل نامی ایک نوجوان کو انکے گھر سے اسلح کے زور پر اغوا کرکے لے گئے ۔
آپکی علم ہے مقامی مسلح جتھے فورسز خفیہ اداروں کے کہنے پر لوگوں کو اغوا کرکے بعد ازاں فورسز حوالے کرتے ہیں یا تاوان لیکر چھوڑ دیتے ہیں ۔