کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کوئٹہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) محمد انور خان کاکڑ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کے پیش نظر جس میں ڈرائیور دوران ڈرائیونگ 120 سپیڈ میں ٹک ٹاک استعمال کررہے تھے، جس پر کاروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ڈرائیور فضل الرحمن کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا۔
بتایا جارہاہے کہ ڈرائیور بغیر لائسنس یافتہ پایا گیا ہےجس کے بنا پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے ۔
آپ کو علم ہے جہاں بلوچستان میں مرکزی شاہرائیں حکومتی عدم توجہ کا شکار ہیں وہاں،کوچ مالکان ، ڈرائیوروں کی غیر ذمہداری کی وجہ سے ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ کئی گھروں کے چراغ گل ہوجاتے ہیں ۔