حب ( مانیٹرنگ ڈیسک ،ویب ڈیسک ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے حب میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جبری گمشدگیوں اور مظاہرین پر تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے قبل پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
بتایا جارہاہے کہ مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے ہیں، جبکہ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ ہر صورت میں اپنا پُرامن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کا احتجاج پُرامن ہے اور وہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس مظاہرین پر کسی بھی وقت دھاوا بول سکتا ہے۔ حالات نازک ہیں اور کسی بھی وقت صورتحال بگڑنے کا خدشہ ہے، تاہم مظاہرین پُرعزم ہیں کہ وہ اپنے مطالبات کے حق میں کسی بھی صورت میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔