ڈیرہ بگٹی میں فوجی جارحیت جاری، ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ، سندھ سے مزید فوجی دستے علاقہ میں داخل

 


ڈیرہ بگٹی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں فوجی جارحیت  چوتھے روز بھی جاری ہے۔ اس دوران پاکستانی فوج کے چھ جنگی ہیلی کاپٹر مسلسل لنجو اور سغاری کی عام آبادیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، جس میں ایک بچے سمیت مزید دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات  ہیں۔

بتایا جارہاہے کہ سندھ کے قریبی ضلع کشمور سے مزید بیس گاڑیوں پر مشتمل فوجی قافلہ ڈیرہ بگٹی کی حدود میں لنجو سغاری کے علاقے میں داخل ہوا ہے۔ اس قافلے میں چار ٹینک بھی شامل ہیں جن میں سے ایک ٹینک راستے میں خراب ہو گیا جسے کچی کینال کے قریب چھوڑ دیا گیا، جبکہ باقی قافلہ لنجو پہنچ گیا ہے۔

ڈیرہ بگٹی میں پچھلے  دنوں سے مسلسل فوجی کارروائی جاری ہے جس میں لنجو، سغاری، رئیس توخ اور کچی کینال کا پورا علاقہ شامل ہے۔ بڑے پیمانے پر زمینی فوجی دستوں سمیت فضائی کمک کے لیے چھ ہیلی کاپٹر مسلسل مذکورہ علاقوں پر شیلنگ کر رہے ہیں اور فوجی چوکیوں سے عام آبادیوں پر مارٹر گولے فائر کیے جا رہے ہیں۔

ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ اور مارٹر حملوں میں اب تک ایک درجن سے زائد افراد جن میں خواتین بچے  شامل ہیں  زخمی ہو ئے ہیں ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post