پنجگور پاکستانی فورسز کی فوج کشی جاری تین افراد لاپتہ

 


پنجگور ( نامہ نگار ، ویب ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز  کی زمینی فضائی فوج کشی جاری ، تین افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ،

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے کیلکورمیں گذشتہ دن اور رات کے وقت  پاکستانی فورسز  کی جارحیت دوران تین افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا گیا ۔ جنکی شناخت بازیز ولد خالقداد، زباد اور لیواری ولد فقیر کے ناموں سے ہوا ہے۔ 

ان میں سے لیواری اور زباد کیلکور چوٹیں کے  رہائشی ہیں ، جنہیں گذشتہ روز حراست میں لیا گیا تھا ، جبکہ بازیز کیلکور پل مک کا رہائشی ہے جنہیں گذشتہ رات  فورسز ہی نے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔

ذرائع کے مطابق فورسز اس وقت بڑی تعداد میں مذکورہ علاقوں میں موجود ہیں، جبکہ فورسز کو ہیلی کاپٹروں کی بھی مدد حاصل ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post