کراچی پولیس جبری گمشدگیوں کے خلاف ایک پرامن احتجاج کو دبانے کیلئے تشدد کا سہارا لیا ہے – ماہ رنگ بلوچ



کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )ایک  دفعہ پھر پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں، سندھ پولیس، اور پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے تشدد کا سہارا لیتے ہوئے جبری گمشدگیوں کے خلاف ایک پرامن احتجاج کو دبانے کے لیے کراچی سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ڈپٹی آرگنائزر لالہ وہاب بلوچ و دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرلیاجو قابل  مذمت عمل  ہے۔ان خیالات کا اظہار بی وائی سی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے جاری بیان میں کیا ہے ۔ 

انھوں نے کہاہے کہ آزادی اظہار پر اس طرح کے کریک ڈاؤن آمریت کی بدترین شکل کی نمائندگی کرتی ہیں۔

ماہ رنگ بلوچ نے کہاہے کہ حالیہ ہفتوں میں درجنوں بلوچ بالخصوص نوجوان طلباء کو بلوچستان سمیت کراچی سے جبری  لاپتہ کردیا گیا ہے جبکہ ان جبری گمشدگیوں اور بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانے والی آوازوں کو بھی  تشدد سے خاموش کیا جارہا ہے۔

انہوں نے  کہا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کو شہری آزادیوں پر اس جابرانہ حملے کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post