پنجگور ، خضدار، تین افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

 


پنجگور، خضدار ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع پنجگور اور خضدار سے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم سے تین روز پہلے پاکستانی فورسز نے سراج رشید  اور شہاب نامی افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے ۔

اہلخانہ کے مطابق دونوں دوست گذشتہ دنوں زامران گئے ہوئے تھے جو واپس آرہے تھے کہ پروم سے پاکستانی فورسز نے انہیں لاپتہ کردیا، جس کے بعد سے دونوں لاپتہ ہیں۔

علاوہ ازیں خضدار کے علاقے کوڑاسک سے پاکستانی فورسز نے گذشتہ شب ایک بجے کے قریب ایک گھر پر چھاپہ مار کر علی حیدر ولد نبی بخش نامی شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ۔

علی حیدر کے اہل خانہ نے سیاسی جماعتوں طلباء تنظیموں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ علی حیدر کے لئے آواز اٹھائیں۔


Post a Comment

Previous Post Next Post