بلوچ مظاہرین کو جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتار کرنا انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ

 


فرانس  ( ویب ڈیسک ) بلوچ نیشنل مومونٹ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ  نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس میں اپنے ایک پوسٹ میں  کہاہے کہ میں کراچی پریس کلب کے سامنے پرامن بلوچ مظاہرین پر پاکستانی فورسز کے پرتشدد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ یہ ناقابل قبول ہے کہ جب دوسروں کو احتجاج کرنے کی اجازت دی گئی تھی، بلوچ مظاہرین کو جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے طاقت اور حراست میں لیا گیا تھا۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ لالہ وہاب، سیف، بابو امتیاز، آفتاب اور عطاء اللہ کی گرفتاری انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہیں فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے اور بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post