سندھ ہائیکورٹ میں ماہ رنگ بلوچ وکیل سمیت عدالت میں پیش ،پیشی کی جھلکیاں



بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ کی مقدمہ ختم کرنے اور معطل کرنے کی درخواست پر سماعت 

سندھ ہائیکورٹ نے ماہ رنگ بلوچ کے خلاف درج مقدمہ معطل کرنے کا حکم دے دیا 

عدالت نے ماہ رنگ بلوچ کو گرفتار کرنے اور حراساں کرنے سے بھی روک دیا 

عدالت نے سندھ حکومت ،آئی جی سندھ ،ایس ایس پی ملیر ،ایس ایچ او قائد آباد کو نوٹس جاری کردئیے 

عدالت نے فریقین سے 21 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا

ملیر پولیس پر پاسپورٹ چوری کرنے کی درخواست دائر کی تھی،وکیل درخواست گزار جبران ناصر 

جس پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے ماہ رنگ بلوچ کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ہے ،جبران ناصر وکیل درخواست گزار 

درخواست گزار کہاں جارہی تھیں ،جسٹس صلاح الدین پہنور 

درخواست گزار امریکہ جارہی تھیں ،وکیل درخواست گزار 

کیا درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں شامل ہے ؟ عدالت 

نہیں درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں نا ہی پی این آئی ایل میں شامل ہے ،وکیل درخواست گزار 

تاہم جس کا نام دہشت گردی کے کیس میں آجاتا ہے اسکا نام پی این آئی ایل میں شامل کردیا جاتا ہے ،وکیل درخواست گزار

Post a Comment

Previous Post Next Post