بلوچستان لاقانونیت کی سرزمین بن چکی ہے ،دکی واقع کی مذمت کرتی ہوں ۔ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

 


کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سانحہ دکی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ  ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے دکی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان کے ضلع دکی میں کم از کم 21 کانکنوں کو بے دردی سے قتل کردیا گیا ہے، جو کہ شورش زدہ علاقے میں ایک اور تباہ کن واقعہ ہے۔ 

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے قتل عام پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ بلوچستان میں لاقانونیت ناقابل برداشت حد تک پہنچ چکی ہے، خطے میں بڑھتے ہوئے عدم استحکام کے درمیان غریب مزدوروں سے لے کر سیاسی کارکنوں تک کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ  بلوچستان میں شورش کا فائدہ سیکورٹی اداروں کو ہے جوں جوں خطے میں تشدد کے واقعات بڑھتے ہیں، فوجی موجودگی، سیکیورٹی آپریشنز کے نام پر پیسے اور بدعنوانی میں اضافے کا امکان بڑھتا جاتا ہے۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں  کل رات کے سانحے سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔


 

Post a Comment

Previous Post Next Post