کولواہ: پاکستانی فورسز پر حملے میں تین فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی کیے۔ بی ایل ایف




کیچ ( پریس ریلیز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ  کے ترجمان نے کہاہے کہ سرمچاروں نے سترہ اکتوبر بروز جمعرات دوپہر کے وقت کولواہ کے علاقے شاہ باتل میں گھات لگا کر پاکستانی فوجی اہلکاروں پر حملہ کیا، حملے میں بھاری اور جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس کی زد میں آکر تین پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب پاکستانی فوجی اہلکار کیمپ میں راشن لیجانے والی گاڑیوں کی حفاظت پر تعینات تھے۔ حملہ بیس منٹ تک جاری رہا۔  

انھوں نے کہاہے کہ بی ایل ایف کی انٹیلیجنس ٹیم کی اطلاع پر سرمچاروں نے پہلے سے ہی راستے میں پوزیشنز سنھبال لیں اور دشمن فوجی اہلکاروں کی آمد پر شدید فائرنگ کرکے انہیں جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

سرمچاروں کے کامیاب حملے کے بعد خوفزدہ فوجی اہلکاروں نے عام آبادیوں پر شدید فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک بچہ روشن ولد فقیر زخمی ہوا۔

ترجمان نے کہاہے کہ بی ایل ایف بلوچستان کے مختلف علاقوں میں عوامی حمایت اور انٹیلیجنس کی معلومات پر موثر کاروائیاں سر انجام دیتی ہے اور آج کی کاروائی بھی مکمل طور پر انٹیلیجنس معلومات پر مبنی تھی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک کاروائیاں سر انجام دینے کا عزم کرتی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post