کیچ ،جھاؤ اور خاران میں پاکستانی فورسز کی چوکیوں اور قافلوں پر مسلح افراد کا حملہ، فورسز کی فائرنگ میں بچی زخمی

 


 کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ،نامہ نگاران ) کیچ ،جھاؤ اور خاران میں مسلح افراد نے مختلف حملوں میں پاکستانی فورسز کی چوکیوں  ،فورسز قافلوں کو نشانہ بنایاگیا، جبکہ اس دوران علاقوں میں شدید فائرنگ و دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ کولواہ میں فورسز کی فائرنگ سے ایک بچی زخمی ہوگئی ۔


اطلاعات کے مطابق آج شام سات بجے کے قریب مسلح افراد نے  ضلع آواران تحصیل جھاؤ کے بازار داروکوچگ کے پہاڑی میں قائم پاکستانی فورسز کی چوکی پر مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا  حملہ کافی دیر تک جاری رہا ۔


ادھر خاران میں آج رات آٹھ بجے کے قریب مسلح افراد نے خاران شہر کے گزی روڈ پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکی پر بھی حملہ  کردیا  ۔ حملے کے دوران کافی دیر تک فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس سے فورسز کے بھاری جانی نقصان کا خدشہ ہے۔


علاوہ ازیں کیچ ،کولواہ میں آج مسلح افراد نے فورسز کو ایک حملے میں نشانہ بنایا جس سے فورسز حواس پختہ ہوکر علاقے میں شدید فائرنگ جس کی زد میں آکر  روشن ولد فقیر  محمد سکنہ مراستان کوہ باتیل کولواہ نامی بچہ زخمی ہوگیا ۔ 

اس طرح  ضلع کیچ کے علاقہ  تجابان، کرکی میں سی پیک کے مقام پر مسلح افراد نے پاکستانی فورسز قافلے کو راکٹ لانچرز دیگر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔جس میں فورسز کو بھاری نقصان پہنچا ہے ۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post