کوئٹہ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں نے اسمبلی سے استعفی اس لیے دیا کہ اس حکومت اور اقتدار میں رہنے والوں نے بلوچستان کے ساتھ کیا سلوک کیا ۔
انہوں نے کہا ہےکہ اس کے باوجود ایجنسیاں میرے دونوں سینیٹرز اور اہل خانہ کو ہراساں کرتی رہیں ۔ میرا واحد آپشن باقی رہ گیا ہے کہ میں سینیٹرز سے استعفیٰ مانگوں۔ آپ نے (ریاست) ہمارے لئے کوئی اور راستہ نہیں چھوڑا ہے۔