بارکھان اور مستونگ کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی ایل ایف

 


بارکھان ( پ ر ) بارکھان بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے بارکھان کے علاقے جاندران کوہ میں موبائل ٹاور اور مشینری کو نذر آتش اور مستونگ کھڈ کوچہ میں لیویز اہلکاروں کا اسلحہ ضبط کیاہے۔ 

انھوں نے کہاہے کہ 23 اکتوبر شام سات بجے بارکھان کے علاقے بیبر ٹک جاندران کوہ میں نصب یوفون ٹاور اور مشینری کو فائرنگ کرکے نذر آتش کیا۔جبکہ دوسری کاروائی 28 اکتوبر دوپہر ایک بجے مستونگ کھڈ کوچہ میں دوران گشت لیویز اہلکاروں سے اسلحہ ضبط کرنے کے بعد انسانیت اور بلوچیت کے ناطے انہیں چھوڑدیا۔

انھوں نے کہاہے کہ بلوچستان کے مختلف و محدود علاقوں میں بکثرت ٹاورز لگانا بلوچ سرمچاروں کی سرگرمیوں اور نقل و حرکت کو مانیٹر کرنا ہے۔ اکیسویں صدی کے دور میں بلوچ سرمچار کم وسائل کو استعمال میں لاتے ہوئے ریاستی منصوبوں کو نشانہ بنارہے ہیں جو سرمچاروں کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

ترجمان  نے کہاہے کہ لیویز اور پولیس فورس کے حاضر سروس بلوچ اہلکاروں کوہم بارہا تنبیہ کرتے رہے  ہیں کہ بلوچ سرمچاروں کا پیچھا کرنے، ان کا راستہ روکنے اور بلوچ عوام کے خلاف قابض ریاست کی فوج اور خفیہ اداروں کی ظلم و جبر میں شریک ہوکر ریاستی مشینری کو ایندھن فراہم کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر بی ایل ایف لیویز اور پولیس کو بھی اسی طرح ہدف بنائے گی جیسے پاکستان کی سفاک فوج، خفیہ اداروں اور ان کے مقامی معاونین و مخبروں کو ہدف بناتی ہے۔ 

قبضہ گیر ریاست کی بندوق اس کے جبر کی علامت ہے اور مقامی لوگوں کے ہاتھوں میں اپنی بندوقیں دے کر وہ یہ تاثر دینا چاہتا ہے کہ اس کے کالونیل جبر اور استحصال کو مقامی حمایت حاصل ہے۔ انہی مقامی بندوق برداروں کو وہ بلوچ نسل کشی کے لیے استعمال کرتا ہے اور انہی کے ذریعے وہ اپنے قبضے کو تقویت دیتا ہے۔ 

ہم ہرگز کسی کو یہ اجازت نہیں دیتے کہ وہ روزگار یا ڈیوٹی کے نام پہ بلوچ سرزمین پر قابض کا معاون بن کر اس کی تھمائی ہوئی بندوق کا رُخ سرمچاروں یا بلوچ عوام کی جانب کرے۔ آج ایک دفعہ پھرہم  اپنے ہم وطنوں سے کہتے ہیں کہ وہ ریاست کی دی ہوئی بندوق کو بلوچ قوم اور انسانیت کے خلاف جرائم میں استعمال کرنے کی بجائے اپنے قوم اور انسانیت کے لیے مثبت کردار ادا کریں۔

بی ایل ایف بلوچ قوم کو یقین دلاتی ہے کہ بلوچ نسل کشی میں ملوث ریاست اور اس ریاست کے شریک جرم تمام بدنما کرداروں کا کڑا احتساب کرتے رہیں گے۔ 

بلوچستان لبریشن فرنٹ دونوں کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہےاور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ آزاد بلوچستان کے حصول تک قابض فورسز اور ان کے شراکت داروں کو نشانہ بناتی رہیگی۔


  

Post a Comment

Previous Post Next Post